اگر کوئی فرد اپنی ملکیتی جائیداد پلاٹ/مکان/دکان /زرعی اراضی اپنے (بھائی، بہن یا کسی دیگر کو)قانونی شرائط کو مکمل کرتے ہوئے بصورت گفٹ منتقل کرے اور اس میں رقم کا کوئی لین دین نہ ہو تو ایسی منتقلی کو دستاویز ہبہ نامہ کے ذمرہ میں آن لائن درج کیا جاتا ہے۔اربن ایریا (سٹی) کے ہبہ کے لئے ڈی سی ریٹ کے مطابق جائیداد کی مالیت کاایک فیصد اسٹیمپ ڈیوٹی لاگو ہوتی ہے۔ جبکہ رولر ایریا (صدر) کے لئے تین فیصد اسٹیمپ ڈیوٹی لاگو ہوگی ہے۔ہبہ نامہ پر ایف بی آر کا کوئی ٹیکس لاگو نہیں ہوتا۔