اگر آپ مستقبل قریب میں اپنی ملکیتی جائیداد فروخت کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن بوقت منتقلی کسی بھی وجہ سے از خود دفتر سب رجسٹرار میں حاضرنہیں ہو سکتے، مثلاً آپ کسی دیگر شہر میں رہائش پذیر ہیں، یا کسی دیگر ملک میں رہائش پذیر ہیں۔ تو ایسی صورت میں آپ اپنی جائیداد کی منتقلی کے لئے اپنے کسی قریبی عزیز(بیٹا، بیٹی، بھائی، بہن،والد، والدہ، اہلیہ)کو جائیداد کی منتقلی کے حقوق بذریعہ مختار عام منتقل کر دیتے ہیں۔ اس صورت میں مختار عام کو اختیار حاصل ہوجاتا ہے کہ وہ جائیداد مذکورہ کو فروخت کرے، کسی بھی دیگر طریقہ سے منتقل کرے،کرایہ پر دیوے، یا اس جائیداد کا انتظام و انصرام چلائے،معاہدہ بیع کرائے۔غرضیکہ کے جائیداد کے استعمال و انتقال تمام حقوق مختار عام کو حاصل ہو جاتے ہیں۔اس دستاویز مختار نامہ عام پر مبلغ کا اسٹامپ پیپر لاگو ہوتا ہے۔ مختار نامہ عام کے ذریعہ جائیداد کی منتقلی سے قبل مختار عام دہندہ اس دستاویز کو منسوخ کروا سکتا ہے اور تمام حقوق واپس حاصل کر سکتا ہے۔ اگر خدانخواستہ جائیدادمنتقلی سے قبل مختار نامہ عام دہندہ وفات پا جائے تو اس صورت میں بھی مختار نامہ عام خودبخود فسخ/منسوخ ہو جاتا ہے۔