We are offering all kinds of Legal Documents Drafting & Composing Services.

Any Document Any Language
NO WORRIES

Ultimate salution for your Documents.

خرچہ رجسٹری

آپ اس ویب سائیڈپر رجسٹری پر ہونے والے گورنمنٹ اخراجات کا تخمینہ آپ خود لگا سکتے ہیں۔

پہلے ڈی سی ریٹ لسٹ سے اپنے مطلوبہ علاقے کا فی مرلہ ریٹ معلوم کریں۔ریٹ معلوم کرنے کے لئے اس ویب سائٹ کے ویب پیج ڈی سی ویلوایشن پر کلک کریں۔اگر آپ کا علاقہ اربن ایریا میں ہے تو اربن پر کلک کریں۔چند سیکنڈ میں مکمل اربن لسٹ اوپن ہو جائے گی۔ اس لسٹ کے اوپر سرچ آپشن دیئے گئے ہیں۔ آپ پراپرٹی ایریا  میں اپنے مطلوبہ علاقہ کا نام لکھیں اس سے متعلق تمام ریٹس نیچے دیکھائے جائیں گے۔ مثلاً اگر آپ بستی کھار پور کا ریٹ چیک کرنا چاہتے ہیں تو سرچ میں انگریزی سپلیکنگ میں صرف کھار لکھنے سے بھی ریٹس آ جائیں گے۔ یعنی علاقے کا پورا نام لکھنے کی ضرورت نہ ہوگی  صرف ایک لفظ پر بھی سرچ ہو جائے گا۔لسٹ میں تمام کیٹگری کے ریٹس موجود ہیں۔ جن میں آف روڈ، آن روڈ، دس مرلہ تک، ایک کنال تک، ایک کنال سے زائد، کمرشل، (دکان پلازہ کا فی مربع فٹ ریٹ)زیادہ تر رجسٹری کا خرچہ کم سے کم رکھنے کے لئے لوگ آف روڈ والا ریٹ لگاتے ہیں۔فی مرلہ ریٹ یا فی مربع فٹ ریٹ معلوم ہونے کے بعد خرچہ رجسٹری کیلکولیٹر اوپن کریں۔

پلاٹ کی صورت میں صرف رقبہ لکھیں اور قیمت فی مرلہ درج کریں۔نیچے، بائع، مشتری، فائلر، نان فائلر، پیلرا،  علاقہ صدر ہے یا سٹی کو کلک کریں۔ اور آخر میں حساب لگائیں کو کلک کریں۔ جائیداد کی کل مالیت  اور اس کے ساتھ تمام اخراجات علیحدہ علیحدہ آپ کے سامنے واضح ہو جائیں گے۔جو کہ صرف گورنمنٹ اخراجات ہیں۔ دیگر متفرق اخراجات ان کے علاوہ ہوتے ہیں جو کہ ہر ایک دستاویز کی نوعیت کے مطابق وثیقہ نویس پارٹی سے وصول کرتے ہیں